31 دسمبر 2013 - 20:30
احرار الشام کا دہشت گرد سرغنہ ہلاک

احرار الشام نامی دہشت گرد تنظیم کا سربراہ تکفیری دہشت گرد ٹولے داعش کے ہاتھوں تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے نواح میں درجنوں دہشت گرد سرکای دستوں کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت غیر ملکیوں کی تھی۔ ادھر ریف دمشق میں عین لازور کے علاقے میں ریما کی زرعی زمینوں میں سرکاری دستوں نے جبہۃالنصرہ کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سرکاری دستوں نے حلب کے کوہستانی علاقے "جب" میں دہشت گردوں پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

1

سرکاری افواج نے حلب کے علاقے النقارین میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم جبہۃالنصرہ کے کمانڈر بھی شامل تھے۔ دوسری طرف سے دہشت گرد تنظیم احرار الشام کے سرغنے حسین السلیمان کو دہشت تنظیم داعش نے تل ابیض میں گرفتار کرکے شدید ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد الرقہ میں قتل کردیا۔ داعش کے دہشت گردوں نے حسین السلیمان کے دانت اکھاڑ دیئے ہیں، اس کے ہاتھ پاؤں توڑ دیئے ہیں، اس کی انگلیاں کاٹ دی ہیں اور کے کان کاٹ ڈالے ہیں اور یہ سب مثلہ کے مصادیق ہیں جو اسلام میں منع ہیں لیکن تکفیری دہشت گرد اپنے حلیفوں کو بھی اس طرح کے جرائم کا نشانہ بناتے ہیں۔ حسین السلیمان ایک ڈاکٹر تھا جو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہوا تھا اور آخرکار خود بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭